امت نیوز ڈیسک //
مئی 2024 سری نگر: حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو جمعہ کے روز گھر میں نظر بند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد میں باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، جامع مسجد کی انتظامی باڈی نے کہا۔
ایک بیان میں، انجمن اوقاف جامع مسجد نے کہا کہ اس کے صدر کو "حکام نے آج صبح دوبارہ ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا ہے”۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "انہیں جامع مسجد، سری نگر میں خطاب کرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی "۔
اوقاف نے میرواعظ کی "بار بار گھر میں نظربندی پر ناراضگی کا اظہار کیا۔