• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی، راجناتھ کے بیان پر فاروق عبداللہ کا ردعمل

by امت ڈیسک
06/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اتوار کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پی او کے کے بارے میں بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیر دفاع ایسا کہہ رہے ہیں تو انہیں کرنا چاہیے۔ انہیں ایسا کرنے سے کون روک رہا ہے؟ لیکن انہیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ وہ (پاکستان) بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھی ایٹم بم ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے۔ افسوس کی بات ہے کہ وہ ایٹم بم ہم (جموں و کشمیر) پر گرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) کا بھارت میں انضمام ہو کر رہے گا۔ تاہم، پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان پی او کے کو واپس لینے کے لیے فوجی طاقت کا استعمال نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پی او کے کے باشندے، کشمیر میں ہونے والی ترقی سے متوجہ ہو کر خود بھارت کا حصہ بننے کے لیے تیار ہوں گے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ مستقبل میں بھارت کے ساتھ الحاق کا مطالبہ پی او کے کے اندر سے ہی اٹھ سکتا ہے جس کی وجہ سے فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی او کے ہمارا تھا، ہے اور رہے گا۔

‘ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا خدشہ’
دریں اثنا، نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ووٹنگ کے دن ہر شخص کو چوکنا رہنا چاہیے کیونکہ مفاد پرست لوگ ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس لیے سب کو صحیح اور احتیاط سے ووٹ دینا چاہیے۔

فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر عسکریت پسندانہ حملے اور بھارت پاکستان تعلقات کے بارے میں بھی بات کی۔ شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ کہتے تھے کہ آرٹیکل 370 عسکریت پسندی کے لئے ذمہ دار ہے۔ اب وہ ختم ہو چکا ہے لیکن عسکریت پسندی جاری ہے۔ لیکن ان کا خیال ہے کہ اصل مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے بات کرکے مسائل حل کرنے چاہیے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اننت ناگ میں آتشزدگی سے دارالعلوم اور رہائشی مکان خاکستر

Next Post

سینئر صحافی، روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان چل بسے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
سینئر صحافی، روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان چل بسے

سینئر صحافی، روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر اعلیٰ محمد شفیع خان چل بسے

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں اے ٹی وی بائیک سے گر کر ممبئی کی خاتون سیاح ہلاک

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

وادی میں 10 مئی تک خوشگوار موسم کی پیشگوئی

گرفتار کیے گئے عسکریت پسندوں کا بی جے پی کے ساتھ تعلق، محبوبہ کا سخت رد عمل

الیکشن کمیشن نے محبوبہ مفتی کو جاری کیا وجہ بتاؤ نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »