امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 06 مئی:- اتوار کی رات وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے دودھپتھری علاقے میں موٹر سائیکل سے گرنے سے ممبئی کی ایک سیاح اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ وندنا سی ایچ ایس ممبئی کی ایک سیاح خاتون دودھپتھری میں اے ٹی وی بائیک سے گر گئی اور اسے چوٹیں آئیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیاح کی شناخت کرن جیت کور (50) زوجہ رمنک سنگھ کوچر کے طور پر کی گئی جسے زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ تفتیش کے ساتھ مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول)