امت نیوز ڈیسک //
سینئر صحافی اور روزنامہ وادی کشمیر کے مدیر محمد شفیع خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ نماز جنازہ صبح 9:30 بجے ان کی رہائش گاہ تکیہ خان منڈجی زینگیر سوپور میں ادا کی گئی، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محمد شفیع خان کے انتقال پر صحافتی برادری نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔