امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) بانڈی پورہ کی ایک عدالت نے مفرور ملزموں کے خلاف 5 نوٹس جاری کئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ان نوٹسز کو مفرور افراد کے رہائشی مکانوں کے باہری دیواروں پر چسپاں کیا گیا ہے۔
یہ جانکاری بانڈی پورہ پولیس نے پیر کے روز ‘ایکس’ پر پوسٹوں کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا: ‘نامزدعدالت (این آئی اے) بانڈی پورہ نے سی آر پی سی ایکٹ کے دفعہ 82 کے تحت مفرور افراد کے خلاف 5 نوtس جاری کئے۔
پوسٹ میں مذکورہ مفرور افراد کی شناخت محمد عمر میر ولد غلام حسن ساکن براتھ کلان سوپور، حاشر رفیق پرے ولد محمد رفیق پرے ساکن پتو شائی بانڈی پورہ حال پاکستان، محمد جمیل شیر گوجری ساکن ناز کالونی بانڈی پورہ اور محمد اقبال خان ولد محمد حسین خان ساکن کنڈی برجالا اوڑی بارہمولہ کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کی ان نوٹسز کو مفرور افراد کے رہائشی مکانوں کے باہری دیواروں پر چسپاں کیا گیا ہے۔