امت نیوز ڈیسک //
کولگام، 08 مئی : جنوبی کشمیر کے کولگام میں بدھ کو دیوسر کے کلیم بیلٹ میں ایک سات سالہ بچے کی بس کی زد میں آکر موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایک حادثہ کلوم میں اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK03J-2339 والی اسکول بس نے ایک نابالغ لڑکے کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا اور اس کی شناخت عیان مبارک ولد مبارک احمد شان ساکن کلام کے نام سے ہوئی۔
دریں اثنا، پولیس نے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او)