امت نیوز ڈیسک //
بجبہاڑہ 09 مئی: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں جمعرات کو ریت نکالنے کے دوران ریت کے پسی کے نیچے دب کر ایک شخص کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ ایک شخص کی شناخت گلزار احمد ڈار (35) ولد عبدالرشید ڈار کے طور پر ہوئی، جو چیک پنج پورہ بجبہاڑہ کا رہائشی ہے، ریت کی پسی کے نیچے دب گیا۔
اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او )