امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 10 مئی : راجوری میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے کم از کم دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
ایک اہلکار نے جی این ایس کو بتایا کہ راجوری شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور دھنما کے قریب فوج کی ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ "اس واقعے میں، دو فوجی جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا،” اہلکار نے بتایا۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (جی این ایس)