امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: حکام نے بتایا کہ جمعہ کے روز تیز ہواؤں نے بارہمولہ ضلع سمیت شمالی کشمیر کے کچھ حصوں کو نشانہ بنایا جس سے املاک کو نقصان پہنچا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز ہواؤں نے شمالی کشمیر کے کئی حصوں میں رہائشی مکانات سمیت املاک کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ تاہم کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ مختلف مقامات سے تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
پٹن کے تاپرعلاقے کے قریب سری نگر بارہمولہ ہائی وے پر بھی آندھی کے باعث ایک درخت سڑک پر گرنے کے بعد ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی۔جب ایک درخت ایک تویرا پر گر آیا تاہم اس میں موجود مسافر معجزاتی طور بچ گئے۔
ادھر اطلاعات کے مطابق حکام نے ٹریفک کو بحال کر دیا ہے۔