امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 مئی: کل رات دیر گئے کولگام میں قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار ٹیمپو گاڑی کی زد میں آکر کم از کم 60 بھیڑیں ہلاک جبکہ 40 دیگر زخمی ہوگئے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی – کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ جمعہ کی رات دیر گئے قومی شاہراہ پر کھڈونی کے قریب ایک تیز رفتار ٹیمپو نے بھیڑ بکریوں کو ٹکر مار دی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کم از کم 60 بھیڑیں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں جب کہ 40 زخمی ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں ریوڑ کے مالکان کے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔