امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 مئی :- جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فورسز کی مشترکہ ٹیم نے دو ملی ٹینٹ معاونین کو گرفتار کیا ہے۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ شوپیاں پولیس کی 44 آر آر اور 14ویں بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ ملک چک کراسنگ پر مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران 2 ملی ٹینٹ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت صہیب اقبال ملک ولد محمد اقبال ملک ساکنہ بابا محلہ شوپیاں اور طفیل یوسف ملک ولد محمد یوسف ملک ساکن بابا محلہ شوپیاں کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں مجرمانہ مواد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں UA(P)A کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ نمبر 14/2024 تھانہ ہیر پورہ میں درج کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔( کشمیر اسکرول )