• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ ریکارڈ

by امت ڈیسک
11/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران نا موافق موسم کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔

محکمے نے کسانوں سے 11 اور 12 مئی کو کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز معطل رکھنے کو کہا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریائوں اور جھیل جھرنوں میں شکارہ سواری اور کشتیاں چلانے سے گریز کریں۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 12 مئی کو بھی موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے اور پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری ہوسکتی ہے اور اس دوران تیز ہوائیں بھی متوقع ہیں۔

موصوف ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی میں 13 مئی کو بھی موسم جزی یا کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران ہلکی بارشوں کا بھی امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 14 سے 18 مئی تک موم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 19 اور 20 مئی کو بعد دوپہر کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے تاہم بعد میں 21 سے 23 مئی تک موسم ایک بار پھر مجموعی طور پر خشک رہنے کا مکان ہے۔

محکمے کی طرف سے جاری ایک ایڈوائزری میں کسانوں سے 11 اور 12 مئی کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز معطل رکھنے کو کہا اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس دوران دریائوں اور جھیل جھرنوں میں شکارہ سواری اور کشتیاں چلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ اس دوران کچھ مقامات پر مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک سکتی ہیں اور کہیں کہیں تیز ہوائیں اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ ہوئی ہے۔

گرمائی دار لحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راجوری میں پتھر لگنے سے 13 سالہ لڑکی کی موت

Next Post

بی ایس نے کی جموں میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
بی ایس ایف نے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا، 2.5 کلو ہیروئن برآمد

بی ایس نے کی جموں میں پاکستانی ڈرون پر فائرنگ

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

سجاد لون نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دیا

این آئی اے نے  الہدیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے چیئرپرسن کو گرفتار کیا

جموں میں این آئی کا چھ مقامات پر چھاپہ، تلاشی کارروائی

حکومت ‘سیاسی اخوانیوں’ کی حمایت کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

حکومت 'سیاسی اخوانیوں' کی حمایت کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

سرینگر لوک سبھا نشست پر 52ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے

سرینگر لوک سبھا نشست پر 52ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »