• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سرینگر لوک سبھا نشست پر 52ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے

سرینگر لوک سبھا نشست پر 52ہزار کشمیری پنڈت ووٹ ڈالیں گے

by امت ڈیسک
11/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : ملک بھر میں قیام کر رہے کل 52,100 کشمیری مہاجر رائے دہندگان 13 مئی کو لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے دوران جموں و کشمیر کی سرینگر پارلیمانی نشست میں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ سرینگر پارلیمانی نشست پر کل 17.4 لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 8.7 لاکھ خواتین بھی شامل ہیں جو اس نشست پر کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے کل 24 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر کی تین نشستوں پر لوک سبھا انتخابات کے لیے ووٹ ڈالنے کے لیے 1.13 لاکھ سے زیادہ کشمیری مہاجر پنڈتوں کا اندراج کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے، ریاض احمد، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (اے آر او) برائے مہاجرین نے بتایا کہ 13 مئی کو سرینگر لوک سبھا حلقہ سے کل 52,100 کشمیری مہاجر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کریں گے جن میں25,760 مرد ووٹرز اور 26,340 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

ریاض احمد نے ووٹر ڈیموگرافکس کی مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا: ’’اس بار کل 1,13,873 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، جن میں 56,290 مرد، 57,582 خواتین اور ایک ٹرانس جینڈر شامل ہے، جو کہ سرینگر، بارہمولہ، اور اننت ناگ – راجوری کے پارلیمانی حلقوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔‘‘ مہاجرین کی سہولت کے لیے 26 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 21 جموں میں، چار دہلی میں اور ایک ادھم پور میں ہے۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ریاض احمد نے کہا کہ جموں میں 21 پولنگ اسٹیشن کو قائم کیا گیا ہے، جن میں ووٹروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اضافی معاون اسٹیشنوں کی ضرورت پڑ گئی جس سے سرینگر انتخابی حلقے کی کل تعداد 23 تک پہنچ گئی۔ الیکشن میں شرکت کی سہولت کے لیے، الیکشن کمیشن نے کشمیری مہاجر ووٹروں کے لیے پک اپ اور ڈراپ آف سروسز کا اہتمام کیا ہے، جو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک چلیں گیں۔ یہ ٹرانسپورٹ خدمات پولنگ کے دنوں میں زیادہ مہاجر ووٹروں کی تعداد والے علاقوں میں دستیاب ہوں گی۔

رائے دہندگان کی مصروفیت کو بڑھانے کے لیے جموں، ادھم پور اور دہلی میں خصوصی بیداری مہم چلائی گئی، جس کے نتیجے میں گزشتہ انتخابات کے مقابلے رجسٹرڈ ووٹرز میں قابل ذکر اضافہ ہوا۔ سرینگر میں مختلف سیاسی پس منظر کے دعویدار ہیں، ہر ایک امیدوار اپنے الگ الگ ایجنڈوں اور وعدوں کے ساتھ ووٹر کو متاثر کرنے اور لبھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس نشست پر قابل ذکر امیدواروں میں نیشنل کانفرنس کے آغا سید روح اللہ مہدی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے وحید الرحمن پرہ شامل ہیں۔ مزیدیکہ، جموں و کشمیر اپنی پارٹی سے محمد اشرف میر، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی سے امیر بٹ، جے اینڈ کے نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم) سے حقیقت سنگھ، لوک تانترک پارٹی سے روبینہ اختر، اور 18 آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

حکومت ‘سیاسی اخوانیوں’ کی حمایت کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

جموں کشمیر بینک کی ملازموں کو کیویٹ جاری کرنا بنا تنازعہ کا باعث

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
بانڈی پورہ میں15 جے کے بنک بنک ملازمین کے کووِڈ19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دو شاخیں بند

جموں کشمیر بینک کی ملازموں کو کیویٹ جاری کرنا بنا تنازعہ کا باعث

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

پی ڈی پی کارکنان کو ہراساں کرنے اور گرفتار کرنے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے: وحید پرہ

جموں کے ریاسی میں ازدواجی تنازعہ پر سسر نے فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

جموں کے ریاسی میں ازدواجی تنازعہ پر سسر نے فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا

بمنہ خاتون کے قتل کا معمہ حل، چار گرفتار : پولیس

بانڈی پورہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »