امت نیوز ڈیسک //
ریاسی: جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک فوجی کو اس کے سسر نے مبینہ طور پر خاندانی تنازعہ پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ولیج ڈیفنس گارڈ (VDG) کے رکن دولت رام نے مبینہ طور پر کیمبل ڈنگا گاؤں میں اپنے داماد امیت سنگھ، جو ایک فوجی سپاہی ہے، پر اپنی پوانٹ 303 رائفل سے گولی چلادی، گولی امیت سنگھ کے سینے میں لگی، جس کے بعد انہیں نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ دم توڑ دیا۔
بتایا جاتا ہیں کہ ہلاک شدہ اس فوجی جوان کا بیوی کے ساتھ دیرینہ تنازعہ تھا اور اس وقت وہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی کر رہا تھا تبھی یہ سب دیکھ کر سسر نے گولی چلادی۔ فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور امیت سنگھ اور اس کی زخمی بیوی جو جھگڑے میں زخمی ہوگئی تھی کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابتدائی علاج کے بعد سنگھ کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اسپتال ریفر کیا گیا لیکن جموں جاتے ہوئے راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔