امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 11 مئی: شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں اتوار کی دوپہر کو آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سوپور کے ڈانگر پورہ میں اڈپوجی محلہ کے علی محمد گنائی ولد حبیب اللہ گنائی کے رہائشی مکان میں زبردست آگ لگ گئی۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ سوپور سے فائر اور ایمرجنسی سروسز کی بروقت مداخلت نے پولیس کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا۔ رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حادثے میں رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم، افسر نے کہا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ (کشمیر اسکرول )