امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 12 مئی: انجمن شرعی شیعان جموں و کشمیر کے ایک وفد نے شیخ آغا سید مجتبیٰ عباس کی قیادت میں آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
وفد نے 10 محرم الحرام کے یوم عاشورہ کے جلوس کو روایتی روٹ پر بحال کرنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی درخواست کی۔
وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے شیعوں کے مقدس مقامات پر سہولیات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے پیش کردہ مسائل پر مناسب کارروائی کا یقین دلایا۔