امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 14 مئی : ریاستی تفتیشی ایجنسی نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور جموں کشمیر پولیس کی مدد سے جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ یہ چھاپے ایک غیر مقامی کے قتل کی جاری تحقیقات کے حصے کے طور پر مارے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اننت ناگ، شوپیاں اور کولگام سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔ (کشمیر اسکرول )