امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: کولگام پولیس نے ضمانت پر رہا نوجوان کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کے لئے جدید ترین جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کو اختیار کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام پولیس نے ضمانت پر رہائی پانے والے نوجوان پر جی پی ایس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی پی ایس ٹیکنالوجی کا استعمال مذکورہ نوجوان کی نقل و حمل پر نظررکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کیا جائے گا کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کرئے۔
بتادیں کہ مذکورہ نوجوان کے خلاف پولیس نے 37/2019زیر دفعات 13,16,19,20,38,39یو اے پی اے ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔