• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
حکومت ‘سیاسی اخوانیوں’ کی حمایت کر رہی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی اکثریتی علاقوں میں ووٹنگ عمل کو سست کرنے کی کوشش کی گئی: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
14/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سرینگر پارلیمانی نشست پر ہوئی ووٹنگ کے دوران ’’پی ڈی پی حمایتیوں کو بوتھ سے دور رکھنے‘‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’’13مئی پیر کو سرینگر نشست پر ووٹنگ عمل کو ایک سازش کے تحت سست کرنے کی کوشش کی گئی۔‘‘

محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں منعقدہ پی ڈی پی ریلی کی ریلی کے دوران عوام سے جوق در جوق ووٹنگ عمل میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ اننت ناگ – راجوری پارلیمانی نشست پر 25مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ محبوبہ مفتی نے قاضی گنڈ میں عوام سے کہا: ’’سرینگر پارلیمانی نشست کی طرح آپ لوگوں کو بھی ووٹنگ سے دور رکھنے کے لیے حربے کیے جائیں گے، ووٹنگ کا عمل سست کیا جائے گا، مگر آپ لوگ ان حربوں سے خوفزدہ نہ ہوں، کتنا بھی وقت قطار میں رہنا پڑے، آپ ووٹ ضرور ڈالنا۔‘‘ محبوبہ مفتی نے سرینگر پارلیمانی نشست پر ہوئی ووٹنگ کی شرح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابات میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کر دکھایا کہ وہ بی جے پی کے اس فیصلہ کے خلاف ہیں جو 2019 میں لیاگیا تھا۔‘‘

محبوبہ نے کہا کہ 2019 کے بعد جس طرح کے حالات پیدا کئے گئے اس سے یہاں کے لوگ گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بے بس عوام نے ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کو مونہ توڑ جواب دے دیا۔ انہوں نے کہا: ’’بی جے پی، یہاں جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے کی فراق میں ہے کیونکہ انہیں لگ رہا ہے کہ یہاں کی عوام ان کے ساتھ نہیں ہے۔‘‘

محبوبہ نے دعویٰ کی کہ ’’ایک سازش کے تحت پی ڈی پی کو پارلیمنٹ میں جانے سے روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے،کیونکہ انہیں لگ رہا ہے کہ پی ڈی پی واحد ایک ایسی جماعت ہے جو سرکار کے غلط فیصلوں کو چلینج کرنے کی اہل ہے۔‘‘ محبوبہ نے مزید کہا کہ ’’ایک سازش کے تحت سرینگرنشست کے لئے پارلیمانی انتخابات کے دوران ان جگہوں پر ووٹنگ کے عمل کو سست کرنے کی کوششیں کی گئیں جہاں پر پی ڈی پی کے حق میں ووٹوں کی شرح زیادہ تھی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دیگر نشستوں پر بھی ایسا کرنے کی کوشش کی جائیں گی لہذا عوام کو خبردار رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے گھروں سے نکل کر اپنی حق رائے دہی کا بھرپور استعمال کرکے تمام سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر میں مثالی ضباطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں 11 مقدمے درج: الیکشن حکام

Next Post

ہٹی واڑہ اونتی پورہ کشتی الٹنے کا واقعہ: ایک اور لاپتہ مزدور کی لاش برآمد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
ہٹی واڑہ اونتی پورہ کشتی الٹنے کا واقعہ: ایک اور لاپتہ مزدور کی لاش برآمد

ہٹی واڑہ اونتی پورہ کشتی الٹنے کا واقعہ: ایک اور لاپتہ مزدور کی لاش برآمد

کولگام میں ضمانت پر رہا نوجوان پر نظر رکھنے کے لئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال

کولگام میں ضمانت پر رہا نوجوان پر نظر رکھنے کے لئے جی پی ایس ٹریکنگ کا استعمال

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، ہیرائن جیسا مواد بر آمد:پولیس

بجبہاڑہ میں ریت نکالتے ہوئے ایک شخص کی موت

سرینگر میں مبینہ حملے میں شخص ازجان

بڈگام میں تیندوے کے حملے میں چھ افراد زخمی

بڈگام میں تیندوے کے حملے میں چھ افراد زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »