امت نیوز ڈیسک//
وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے بابہ ڈیم علاقے میں گاندھی کالج کے قریب جمعہ کی صبح آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین نے نیوز ایجنسی کے این او کو بتایا کہ آگ ابتدائی طور پر ایک رہائشی مکان سے شروع ہوئی اور جلد ہی ایک مقامی مسجد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔










