• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اے سی بی کے دعوے بے بنیاد، بدنام اور ہراساں کرنے کی کوشش: میرواعظ

اے سی بی کے دعوے بے بنیاد، بدنام اور ہراساں کرنے کی کوشش: میرواعظ

by امت ڈیسک
23/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق پر کسٹوڈین لینڈ کو قبضہ میں لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میرواعظ منزل، سرینگر نے ان افواہوں کو ’’کشمیر کے قدآور لیڈر کو بدنام کرنے کی مذموم سازش‘‘ سے تعبیر کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ میں گزشتہ روز سے میرواعظ کے ایک قریبی ساتھی کا حوالہ دیتے ہوئے ایک خبر گشت کر رہی ہے جس میں دعویٰ کی گیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیرو (اے سی بی) سرینگر نے میرواعظ سمیت کسٹوڈین لینڈ پر قبضہ کرنے کی پاداش میں سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر میرواعظ کی نگین رہائش گاہ کی اراضی کسٹوڈین لینڈ ہے تو اس اراضی کو ضبط کیا جائے گا اور میرواعظ کو اپنی رہائش گاہ خالی کرنی پڑے گی۔ میر واعظ منزل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں اس خبر کو ’’صرف اور صرف میرواعظ کی کردار کشی اور شرانگیزی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’’ایسے حربوں سے میرواعظ کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔‘‘

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’اگر اس معاملہ میں کوئی سچائی ہے تو متعلقہ محکمہ کو چاہیے تھا کہ وہ اس سلسلے میں باضابطہ کوئی پیشگی اطلاع یا نوٹس جاری کرے، تاہم اس کے برعکس پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے میرواعظ کے خلاف ایک شرانگیز مہم چلائی گئی اور ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے بلکہ اس سے قبل 2018 میں بھی انجمن اوقاف جامع مسجد، انجمن نصرة الاسلام اور دارالخیر میرواعظ منزل کی تعلیمی اور فلاحی اداروں کی جائیدادوں کو بھی میرواعظ کے ساتھ منسوب کرنے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔‘‘

جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’حقیقت یہ ہے کہ نگین میں موجودہ میرواعظ کی کوئی زمین یا جائیداد نہیں ہے بلکہ جس گھر میں وہ رہائش پذیر ہے وہ ان کے والد مرحوم شہید ملت مولانا محمد فاروق نے اُس وقت کے قانونی لوازمات پورا کرنے کے ساتھ ساتھ 1973 میں تعمیر کی تھی اور اس کی دیوار بندی بھی اسی زمانے میں تعمیر کی گئی تھی اور اتفاق سے میرواعظ کی پیدائش بھی اُسی سال ہوئی تھی۔ اور میرواعظ مولوی عمر فاروق نے کوئی تعمیر عمل میں نہیں لائی ہے۔‘‘

واضح رہے رشوت ستانی کے انسداد سے متعلق بیورو اے سی بی نے میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے خلاف کسٹوڈین جائیداد پر مبینہ طور ناجائز قبضہ کرنے کے خلاف ایک معاملہ درج کیا ہے۔ اس معاملے میں ایک سینئر بیوروکریٹ سمیت مزید چھ افراد کے نام بھی ہیں جن پر الزام ہے کہ محکمہ مال کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کرکے انہوں نے کسٹوڈین اراضی پر قبضہ کیا ہے۔

گشت کر رہی خبروں میں میرواعظ کے کسی قریبی رشتہ دار کا بھی حوالہ دی گیا ہے جس کی میرواعظ منزل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’میرواعظ کے جس قریبی عزیز کو اس معاملے میں گھسیٹا گیا ہے وہ ایک قابل احترام سرکاری آفیسر ہے، جو اپنی ایمانداری اور دیانتداری کیلئے نہ صرف مشہور ہیں بلکہ موصوف اور میرواعظ ایک ذمہ دار اور عزت دار شہری ہونے کے ناطے ایسا کوئی عمل یا کام ہرگز انجام نہیں دے سکتے جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ایل جی کی شری گرو امر داس جی کے پرکاش پورب کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

Next Post

اننت ناگ نشست کے انتخابات مؤخر کرنا امت شاہ کے دورہ سے واضح ہو گیا: عمر عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
سابق فوجی سربراہ جنرل وی کے سنگھ نے افسپا کی منسوخی کے پروگرام کو سبوتاژ کیا: عمر عبداللہ

اننت ناگ نشست کے انتخابات مؤخر کرنا امت شاہ کے دورہ سے واضح ہو گیا: عمر عبداللہ

بی ایس ایف آفیسر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بارہمولہ میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات بی ایس ایف اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

آئی جی  کشمیر نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

آئی جی کشمیر نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

جی-20 کو ہم آہنگی اور توقعات سے لیس انسانیت پر مرکوز ترقی کا نمونہ بنائیں:مودی

پی ایم مودی کو جان سے مارنے کی دھمکی آمیز فون کال کی چنئی پولیس نے تحقیقات شروع کی

گاندربل میں دو اسکولی طلاب پر چاقو سے حملہ

بڈگام میں معمر سیاح کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »