امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 مئی :انسپکٹر جنرل آف پولیس آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے جمعرات کو بدھ پورنیما کے پرمسرت موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کے مطابق آئی جی پی نے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے سب کے لیے خوشی اور مسرت کی دعا کی۔
کشمیر پولیس زون نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ” آئی جی پی کشمیر نے بدھ پورنیما کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ دعا ہے کہ یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشی اور مسرت لائے۔“