امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 23 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کنزر علاقے میں انتخابی ڈیوٹی پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیڈ کانسٹیبل بدھ کی دیر شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
معتبر ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ متوفی ہیڈ کانسٹیبل، جس کی شناخت 185 Bn BSF B-Coy کے برہندیو رام کے طور پر کی گئی ہے، شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے ہائر سیکنڈری اسکول کنزر میں ڈیوٹی پر تھا جب اسے دل کا دورہ پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے جے وی سی سری نگر ریفر کردیا گیا۔ تاہم جے وی سی سری نگر کے ڈاکٹروں نے اسے پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔
مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول )