• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, جنوری ۲۸, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے امکان

جموں کشمیر میں اگلے چھ روز گرمی کی لہر جاری

by امت ڈیسک
23/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں اگلے 6 دنوں کے دوران گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے لوگوں سے دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک شدید گرمی سے بچنے کی تاکید کی ہے۔
لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد اور بچوں سے زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو کہا گیا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 23 سے 28 مئی تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلے 6 دنوں کے دوران جموں اور کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے اور پہاڑی اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا کہ وہ کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز جاری رکھ سکتے ہیں۔
ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے سے 3بجے تک گرمی سے بچیں۔
لوگوں بالخصوص عمر رسیدہ افراد، شیر خوار بچوں اور کمسن بچوں سے زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پینے کو کہا گیا ہے۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں جہاں دن کے دوران درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت15.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 14.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت10.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 11.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرپنچ کی ہلاکت : محبوبہ مفتی نے مرکز کو ہدف تنقید بنایا

Next Post

گرمی کی شدید لہر، محکمہ تعلیم نے کی ایڈوائزری جاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
گرمی کی شدید لہر، محکمہ تعلیم نے کی ایڈوائزری جاری

گرمی کی شدید لہر، محکمہ تعلیم نے کی ایڈوائزری جاری

سوپور میں جنگجو معاون کے خلاف پی ایس اے،دو منشیات پر مقدمہ درج

انتخابات کے پیش نظر راجوری اور پونچھ اضلاع فوجی چھاونی میں تبدیل ، ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری

انتخابات کے پیش نظر راجوری اور پونچھ اضلاع فوجی چھاونی میں تبدیل ، ایل او سی پر ہائی الرٹ جاری

افغان طالبان نے چابہار بندرگاہ معاہدے کا خیرمقدم کیا

افغان طالبان نے چابہار بندرگاہ معاہدے کا خیرمقدم کیا

کولمبین صدر کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم

کولمبین صدر کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »