امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 مئی:وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے سونمرگ علاقے میں ہفتہ کی شام کو تھجواس گلیشیئر پر ایک سیاح پھسل کر ہلاک ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ دیپک پرہلاد پاٹل ولد ڈاکٹر جگدیش پاٹل ساکنہ کلیان مہاراشٹرا نامی ایک سیاح تقریباً 37 سال پھسل کر تھجواس گلیشیئر پر گر گیا۔
انھوں نے بتایا کہ انھیں علاج کے لیے پی ایچ سی سونمرگ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔