امت نیوز ڈیسک //
سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا ہے اور ہتھیاروں، گولہ بارود، ساز و سامان اور دیگر جنگی سازوسامان کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے کہا، "مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر، ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے آج آوورہ، کپواڑہ کے گھنے جنگلاتی علاقے میں ایک مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا۔”
انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران ملی ٹینٹکے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا، اور اسلحے، گولہ بارود، ساز و سامان اور دیگر جنگی سازوسامان کا ایک بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔