امت نیوز ڈیسک //
سری نگر کے بٹوارہ میں ایک شخص دریائے جہلم میں گر کر لقمہ اجل بن گیا۔
حکام نے بتایا کہ پیر کو سری نگر کے بٹوارہ علاقے میں ایک شخص دریائے جہلم میں پھسل کر ازجان ہو گیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور کو بتایا کہ یہ شخص آج دوپہر دریائے جہلم میں گرنے سے ہلاک ہو گیا۔
متوفی کی شناخت ناصر احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکنہ بٹوارہ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔