امت نیوز ڈیسک //
سانبہ، 27 مئی: سانبہ ضلع میں آج شام ایک پراسرار دھماکے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سانبہ کے مدانہ علاقے میں آج شام ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔