امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 مئی : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں منگل کو پاور ڈیولپمنٹ کا ایک ملازم بجلی کا کرنٹ لگنے سے ازجان ہوگیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ بونیار کے فاروق احمد مغلو کو جامعہ قدیم سوپور میں اپنی ڈیوٹی کے دوران بجلی کا جھٹکا لگا۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال سوپور لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
اس دوران پولیس نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ (کشمیر اسکرول )