امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 28 مئی: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں منگل کی شام ایک چار سالہ بچی درخت گر آنے کے بعد اسکی زد میں آکر ازجان ہوگئی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی اطلاعات کے مطآبق تیز آندھی کی وجہ سے بانڈی پورہ ضلع میں تیل بل کے شیخ پورہ علاقے میں ایک درخت 4 سال کی عمر کی ایک لڑکی پر گر گیا اور وہ شدید زخمی ہو گئی۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ متوفی لڑکی کی شناخت مدیحہ نذیر دختر عمران نذیر ساکن تلیل گریز کے طور پر ہوئی ہے۔ (کشمیر اسکرول )