امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 29 مئی: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک ڈرائیور نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ امجد احمد ولد عبدالرشید مغل ساکنہ شرت پلہ (ڈرائیور) نے اپنی بیوی صوبیہ بیگم کو قتل کر دیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنی ہی رہائش گاہ شرت پلا ٹنگڈار میں اپنی بیوی کا گلا دبا کر قتل کیا۔ دوسری جانب پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ (کشمیر اسکرول )