امت نیوز ڈیسک //
پونچھ: بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے جموں و کشمیر کے پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو مار گرانے کے لیے کئی راؤنڈ فائر کیے.
حکام نے بتایا کہ سرحد پار سے ڈرون کی سرگرمی کو منگل کی رات جوانوں نے دیکھ لیا اور دیکھتے ہی گولی چلادی۔
اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ سرحدی علاقوں میں پاکستان کی طرف سے ملک مخالف سرگرمیاں کی جاتی رہی ہیں تاہم ہر بار پاکستان کے ناپاک عزائم کا جواب دیا گیا ہے۔