امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 مئی: سائبر پولیس کشمیر نے جمعرات کو کہا کہ اس نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کی پھیلانے اور ہراساں کرنے کے دو الگ الگ معاملات میں چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، پولیس نے کہا کہ سری نگر کے گلاب باغ کے شیخ مقدّس رفیق کو ایک معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ دوسرے معاملے میں سونہ وار کے جنید حسین، باغ مہتاب کے افلح میر اور پامپور کے نوید میر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس نے کہا، "ہم تمام افراد کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور سائبر کرائمز کا سختی سے مقابلہ جاری رکھیں گے۔” (کے این او)








