امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 جون: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے نہامہ علاقے میں پیر کی صبح ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے نہامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
افسر نے بتایا کہ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو وہاں موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، جس سے مسلح تصادم شروع ہوگیا۔
دریں اثناء ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بھی کشمیر اسکرول کی ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔( کشمیر اسکرول )