• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی

دہلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کی تہاڑ جیل میں خودسپردگی

by امت ڈیسک
02/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو 21 دن کی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے بعد دہلی کی تہاڑ جیل پہنچ کر خودسپردگی کر دی۔ سپریم کورٹ نے دہلی شراب پالیسی گھوٹالہ متعلق منی لانڈرنگ کیس گرفتار کیجریوال کو 10 مئی کو لوک سبھا انتخابات میں مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی اور یہ مدت یکم جون کو ختم ہو گئی تھی۔

کیجریوال نے خود سپردگی سے قبل راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کی سمادھی پر خراج عقیدت پیش کیا اور کناٹ پلیس کے ہنومان مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے پارٹی دفتر میں عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنماؤں اور کارکنوں سے خطاب کیا۔ کیجریوال نے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں جیل واپس جا رہا ہوں، اس لیے نہیں کہ میں بدعنوانی میں ملوث تھا، بلکہ اس لیے کہ میں نے آمریت کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔‘‘

اروند کیجریوال نے کہا، ’’سپریم کورٹ نے مجھے 21 دن کا وقت دیا تھا۔ میں سپریم کورٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ 21 دن پورے ہو گئے ہیں۔ یہاں سے میں سیدھا تہاڑ جا رہا ہوں۔ میں نے 21 دنوں میں ایک منٹ بھی ضائع نہیں کیا۔ میں نے ملک کو بچانے کے لئے دن رات مہم چلائی۔ میں نے صرف عام آدمی پارٹی کے لئے مہم نہیں چلائی۔ ملک میرے سامنے تھا۔ ہمارے لئے، ملک پہلے آتا ہے۔‘‘

اروند کیجریوال نے کہا، "میں دہلی کے لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کا بیٹا دوبارہ جیل جانے والا ہے۔ میں اس لیے جیل نہیں جا رہا کہ میں نے بدعنوانی کی ہے۔ میں جیل اس لیے جا رہا ہوں کہ میں نے آمریت سے لڑا ہے۔ پی ایم مودی کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اگر کہیں سے کچھ نہیں ملا تو کرپشن کا پیسہ کہاں گیا؟ پی ایم مودی نے خود ایک انٹرویو میں کہا کہ کیجریوال کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، وہ ایک تجربہ کار چور ہے، انہوں نے مجھے بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ڈال دیا۔‘‘

دریں اثنا، دہلی کے وزیر اور عآپ لیڈر گوپال رائے نے کہا، ’’جس طرح سے دہلی کے منتخب وزیر اعلیٰ کو گرفتار کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے انتخابی مہم کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ آج اروند جی دوبارہ جیل جا رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ جیل سے جلد ہی واپس آ جائیں گے۔‘‘

وہیں، دہلی حکومت کی وزیر آتشی نے کہا، ’’انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں، جمہوریت کو بچانے کے لیے سپریم کورٹ نے کیجریوال کو 21 دن کے لیے ضمانت دی تھی۔ عدالت اور آئین کا احترام کرتے ہوئے کیجریوال نے مقررہ تاریخ پر سرینڈر کیا ہے۔‘‘ انہوں نےی مزید کہا، ’’یہ درست ہے کہ ان کی صحت ٹھیک نہیں ہے۔ ان کا کیٹون لیول بڑھا ہوا ہے، ان کا وزن 6 کلو کم ہو گیا ہے لیکن پارٹی کا کوئی بھی رہنما جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

لوک سبھا انتخابات: بارہمولہ میں ووٹوں کی گنتی کے لیے تین درجے کی سیکیورٹی کا نظم

Next Post

پلوامہ میں ملی ٹینٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
شوپیاں جھڑپ :گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد جنگجو فرار ہونے میں کامیاب

پلوامہ میں ملی ٹینٹوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ شروع

ایگزٹ پولز کی کوئی حقیقت نہیں: کانگریس

ایگزٹ پولز کی کوئی حقیقت نہیں: کانگریس

سونمرگ میں تھجواس گلیشیئر کا حصہ گرنے سے مزدور لاپتہ، 2 سیاحوں کو بچا لیا گیا

گاندربل واقعہ:سیلج آپریٹر کی لاش برآمد

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے

پلوامہ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے

الیکشن کمیشن جموں و کشمیر میں ووٹر ٹرن آؤٹ سے حوصلہ افزا: الیکشن کمشنر

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانے کے لیے تیار: ای سی آئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »