امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: جموں کشمیر میں پانچوں پارلیمانی سیٹوں کو جیتنے کا دعوی کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وہ ایگزٹ پول کو مسترد کرتے ہیں اور ملک میں انڈیا الائنس اگلی حکومت بنائی گی۔ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے کہا کہ ایگزٹ پول بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرضی کے مطابق پھیلائی جارہے ہیں جن کی کوئی حقیقت ہی نہیں ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر کی پانچوں سیٹوں پر انڈیا الائنس کامیابی حاصل کرے گی، نیشنل کانفرنس سرینگر، بارہمولہ اور اننتناگ-راجوری نشستوں پر کامیاب ہوگی جبکہ کانگریس جموں اور ادھمور کی سیٹیں جیتے گے اور لداخ کی سیٹ بھی انڈیا الائنس کے کھاتے میں چلے جائے گی۔
واضح رہے یکم جون کی شام سے مختلف نیوز چینلز کی جانب سے دکھائے جارہے ایگزت پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو فاتح قرار دے رہے ہیں۔ وہیں جموں کشمیر کی پانچ سیٹوں میں سے بھاجپا کو جموں اور ادھمپور پر فاتح دکھا رہے ہیں۔تاہم وقار رسول نے کہا کہ یہ ایگزٹ پول آر ایس ایس اور بی جے پی کی منشا کے مطابق دکھائے جارہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بی جے پی 150 سے 170 سیٹوں پر سمت جائے گی اور انڈیا الائنس اکثریت لے کر حکومت بنائے گی۔
واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور رہنما راہل گاندھی نے بھی میڈیا کی جانب سے جاری کردہ ایگزٹ پولز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایگزٹ پولز مودی میڈیا ایگزٹ پولز ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد 295 نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔