امت نیوز ڈیسک //
دلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج سے متعلق خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ای ٹی بھارت اردو کے لائیو اپڈیٹ پیج پر آپ کا خیر مقدم ہے۔ ہم آج 542 لوک سبھا سیٹوں کے نتائج کے متعلق ہر ایک خبر آپ تک پہنچاتے رہیں گے۔ اس لیے آپ ای ٹی وی بھارت اردو کی ویب سائٹ کا وزٹ کرتے رہیں۔ 543 لوک سبھا سیٹ میں سے گجرات کی ایک سیٹ سورت سے بی جے پی امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ آج لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی اوڈیشہ اور آندھرا پردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کا بھی اعلان ہونا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار این ڈی اے پر اپنا بھروسہ کرنے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے اتحاد نے تاریخی تیسری مدت کے لئے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے۔ مودی نے کہا کہ لوگوں نے لگاتار تیسری بار این ڈی اے میں اپنا اعتماد ظاہر کیا ہے! یہ ہندوستان کی تاریخ میں ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ میں اس پیار کے لیے جنتا جناردن کے سامنے سر تسلیم خم کرتا ہوں اور انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہم لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے گزشتہ دہائی میں کیے گئے اچھے کام کو جاری رکھیں گے۔ میں اپنے تمام کارکنان کو بھی ان کی محنت کے لیے سلام پیش کرتا ہوں۔