• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے

ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ میں مکمل 720 نمبرات حاصل کیے

by امت ڈیسک
05/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ممبئی: ممبئی کے مضافات میں واقع جوگیشوری علاقہ کے رہنے والی آمنہ عارف کڈی والا نے نیٹ کے امتحانات میں 720 میں سے 720 مکمل نمبرات حاصل کیے۔ اس طرح سے میڈیکل شعبہ یعنی ایم بی بی ایس اور اس طرح کے کورسز کے لیے اس امتحانات کو کریک کرنا ضروری ہوتا ہے۔ پورے ملک میں ایسے 89 طلبہ ہیں جنہوں نے 720 میں سے 720 نمبرات حاصل کیے یعنی 100 فیصد نمبرات حاصل کر کے ان طلبہ نے اپنی کامیابی کے پرچم لہرائے۔ ان میں سے ممبئی کی آمنہ عارف کڈی والا نے بھی سخت محنت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آمنہ عارف کڈی والا نے بتایا کہ میں نے اس کے لیے سخت محنت کی۔ مجھے یقین تھا کہ میری محنت بیکار نہیں جائے گی۔ اس امتحان کی تیاری میں میرے اہل خانہ نے میری بہت مدد کی۔ میرے والد والدہ کی یہ خواہش تھی کہ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کروں۔ میری بھی یہی خواہش تھی۔ اپنی خواہش کو مکمل کرنے کے لیے مجھے نیٹ کے امتحان میں بہتر نمبرات حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔ اس لیے میں نے محنت میں کوئی کمی نہیں کی۔

آمنہ نے کہا کہ میری والدہ میرے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہیں۔ میرے والد بیکری میں ملازمت کرتے ہیں۔ میں متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والی ایک چھوٹی فیملی سے تعلق رکھتی ہوں۔ لیکن تعلیم اور کچھ کر پانے کی جستجو میں آپ کو فیملی چھوٹی ہو یا بڑی ہو یہ بات معنی نہیں رکھتی۔ بس فیملی کا تعاون بہت ضروری ہے۔ جس طرح میری فیملی نے میری مدد کی۔ آمنہ نے کہا کہ میں معاشرے کو اور قوم کو یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کچھ بھی مشکل نہیں۔ آپ محنت کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑیں۔ کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

آمنہ عارف کڈی والا نے دوسری بار اس امتحان میں حصہ لیا۔ اس سے پہلے اُنہوں نے بنا کوچنگ کے امتحان دیا تھا۔ اس بار اُنہوں نے تیاری کی اور کوچنگ میں ایڈمیشن لے کر سخت محنت کی اور 100 فیصد مارکس حاصل کر کے ممبئی کا نام روشن کیا۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے ذریعہ جاری کیے گئے نتائج میں 23 لاکھ زائد طلبہ نے اس امتحان میں حصہ لیا اور 1316268 طلبہ نے اس مشکل امتحان میں نمایاں کردار ادا کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

مینڈھر پونچھ میں حادثے میں خاتون کی موت، 2 دیگر زخمی

Next Post

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ اختتام پذیر، آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر سکتا ہے این ڈی اے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
Next Post
وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ اختتام پذیر، آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر سکتا ہے این ڈی اے

وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر میٹنگ اختتام پذیر، آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر سکتا ہے این ڈی اے

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

اوڑی  میں تیندوے نے 4 سالہ بچے اپنا نوالا بنایا

اوڑی میں تیندوے نے 4 سالہ بچے اپنا نوالا بنایا

این ڈی اے پارٹیوں نے متفقہ طور پر نریندر مودی کو لیڈر منتخب کرلیا

این ڈی اے پارٹیوں نے متفقہ طور پر نریندر مودی کو لیڈر منتخب کرلیا

وقف بورڈ کے اسکولوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا: درخشاں اندرابی

وقف بورڈ کے اسکولوں کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا: درخشاں اندرابی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »