امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 جون: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اُوڑی کے زمبورہ پٹن علاقے میں ایک 4 سالہ بچے کو تیندوے نے ہلاک کر دیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک تیندوے نے آج دوپہر ایک نابالغ لڑکے پر حملہ کر دیا جس کی شناخت جنید احمد قریشی ولد ضمیر احمد قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔
اہلکار نے کہا، "نابالغ لڑکے کو تیندوا گھسیٹ کر قریبی جھاڑیوں میں لے گیا،” اہلکار نے مزید کہا، "اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور تقریباً دو گھنٹے کی تلاش کے بعد لڑکا زخمی حالت میں پایا۔” اہلکار نے مزید کہا، "لڑکے کو سب ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔”