امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 21 جون: شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے کرالپورہ علاقے میں جمعہ کو ایک منی بس کی زد میں آکر ایک شخص کی جان چلی گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ لون ہری کرالپورہ کپواڑہ میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب رجسٹریشن نمبر JK 092508 والی ایک منی بس نے ایک شخص کو ٹکر مار دی۔
انہوں نے بتایا کہ نثار احمد میر ولد عبدالخالق میر ساکن لون ہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
دوسری جانب پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔