امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 جون : سیکورٹی فورسز نے ہفتہ کو پونچھ ضلع کی مینڈھر تحصیل میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کی مینڈھر تحصیل کے سلوا گاؤں میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
انہوں نے کہا کہ خفیہ ٹھکانے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ملی ٹینٹ استعمال کرتے تھے، سے کپڑے، بیٹریاں اور ڈیجیٹل آلات سمیت اشیاء کا ذخیرہ برآمد ہوا۔
دریں اثناء اس سلسلے میں تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔










