• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
عمر، محبوبہ کا نیٹ طلباء کے خدشات دور کرنے کا مطالبہ

عمر، محبوبہ کا نیٹ طلباء کے خدشات دور کرنے کا مطالبہ

by امت ڈیسک
24/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر : پارلیمنٹ کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری تقریب کے بیچ جموں و کشمیر کے سینئر سیاسی لیڈران نے نیٖٹ امتحان اسکینڈل (NEET Scandal) سے متاثر طلباء کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے پارلیمنٹ میں تقریبات اور طلباء میں مایوسی کے درمیان واضح تضاد کو اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطہ گاہ ایکس کا سہارا لیا۔

محبوبہ مفتی نے لکھا: ’’جب کہ سینکڑوں منتخب ارکان پارلیمان اپنی بہتر کارکردگی (الیکشن میں جیت) کے بعد آج حلف لیں گے، بھارت بھر میں لاکھوں طلباء – جنہوں نے متعدد مسابقتی امتحانات کے لیے دن رات محنت کی – خود کو بے بسی محسوس کر رہے ہیں کیونکہ ان کی محنت (نیٖٹ امتحان کو کالعدم قرار دینے سے) پوری طرح سے رائیگاں ہو گئی۔‘‘

پی ڈی پی صدر نے طلباء کا مستقبل ’’بہت تاریک‘‘ قرار دیتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ پارٹی سے وابستگی سے بالاتر ہو کر نوجوان نسل کی وکالت کریں۔ ایک علیحدہ بیان میں ایک اور سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے حالیہ ریمارکس میں نیٖٹ امتحان اسکینڈل پر تاثرات بیان نہ کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی سخت تنقید کی۔

عمر عبداللہ نے کہا: ’’اپوزیشن پر حملہ کرنا عزت مآب وزیر اعظم (نریندر مودی) کا خاصہ ہے اور ہم ہرگز یہ توقع نہیں کریں گے کہ حالیہ انتخابات کے بعد بی جے پی کے اس رویے میں تبدیلی آئے گی۔ یہ عزت وزیر اعظم کے لیے انتہائی ضروری تھا وہ اُن نوجوان طلباء و طالبات کے لیے کچھ الفاظ بیان کرتے، جن کے لیے نیٖٹ اسکینڈل (ہی) واحد ایک ایسا مسئلہ ہے جو اہمیت کا حامل ہے۔‘‘ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’’امتحان پے چرچا یکباری نہیں بلکہ طلباء کے مفادات اور خدشات کے لیے ایک طویل مدتی عزم ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

عمر عبداللہ نے انجینیر رشید کی رہائی کا کیا مطالبہ

Next Post

بارہمولہ میں نابالغہ کیساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین افراد گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں نابالغہ کیساتھ اجتماعی عصمت دری کے الزام میں تین افراد گرفتار

سرینگر کے بوہری کدل میں زبردست آتشزدگی سے مسجد کو نقصان پہنچا

سرینگر کے بوہری کدل میں زبردست آتشزدگی سے مسجد کو نقصان پہنچا

آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

آغا روح اللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا

حج کے دوران 1,300 سے زائد اموات، مصری شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ: سعودی وزیر صحت

حج کے دوران 1,300 سے زائد اموات، مصری شہریوں کی تعداد سب سے زیادہ: سعودی وزیر صحت

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی میں مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات خاکستر

سرینگر میں ہولناک آتشزدگی میں مسجد، 20 دکانیں اور7 مکانات خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »