• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یہ ایسا بجٹ ہے جو متوسط ​​طبقے کی توقعات پر پورا اترتا ہے: وزیراعظم نریندر مودی

ایمرجنسی کے سیاہ دن لانے والے’ آئین سے محبت کا دعویٰ نہیں کر سکتے: مودی

by امت ڈیسک
25/06/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: کانگریس کی قیادت والے انڈیا گروپ کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ملک کے آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہونے کا نعرہ لگائے جانے کے ایک دن بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی نافذ کرنے والوں کو آئین سے محبت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹس کی ایک سیریز میں، مسٹر مودی نے 1975 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی کے لئے کانگریس پر حملہ کیا۔ ایمرجنسی کو ‘یوم سیاہ’ کے طور پر یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "یہ دن ہمیں یاد دلائے گا کہ کس طرح کانگریس پارٹی نے بنیادی آزادیوں کو تباہ کیا اور ہندوستان کے آئین کو پامال کیا، جس کا ہر ہندوستانی احترام کرتا ہے۔” انہوں نے کہا کہ جس ذہنیت کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی تھی وہ ذہنیت آج بھی اس پارٹی میں زندہ ہے۔ "آج کا دن ان تمام عظیم مردوں اور خواتین کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے جنہوں نے ایمرجنسی کی مخالفت کی۔”

وزیر اعظم کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک آج 25 جون کو ایمرجنسی کے نفاذ کے 49 سال مکمل کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”صرف اقتدار برقرار رکھنے کے لیے اس وقت کی کانگریس حکومت نے ہر جمہوری اصول کو نظر انداز کیا اور ملک کو جیل میں تبدیل کردیا۔ جس نے بھی کانگریس سے اختلاف کیا اسے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔ سب سے کمزور طبقوں کو نشانہ بنانے کے لیے سماجی طور پر رجعت پسندانہ پالیسیاں لاگو کی گئی تھیں۔

کانگریس پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، "ایمرجنسی نافذ کرنے والوں کو ہمارے آئین سے اپنی محبت کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے لاتعداد مواقع پر آرٹیکل 356 لگانے کے ساتھ ہی پریس کی آزادی کو ختم کرنے والا بل پاس کیا اور وفاقیت کو تباہ کیا اور آئین کے ہر پہلو کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ جس ذہنیت کی وجہ سے ایمرجنسی لگائی گئی، وہ اب بھی اس پارٹی میں زندہ ہے۔ انہوں نے کہا، "وہ اپنے دکھاوے کے ذریعہ آئین کے تئیں اپنی نفرت چھپاتے ہیں، لیکن ملک کے عوام ان کی حرکتوں کو سمجھ چکے ہیں اسی لیے انہوں نے انہیں بار بار مسترد کیا ہے۔ "ایمرجنسی کا اعلان ٹھیک 49 سال پہلے 24-25 جون 1975 کی درمیانی رات کو کیا گیا تھا۔”(یواین آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سینئر ایڈوکیٹ میاں قیوم بابر قادری قتل کیس میں گرفتار

Next Post

میرواعظ نے آگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

جموں-سرینگر نیشنل ہائی وے بند، شدید برف باری اور بارش کی وجہ سے پروازیں متاثر

23/01/2026
جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

جموں و کشمیر میں تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی، بڑے پیمانے پر نقصان کی اطلاعات

23/01/2026
سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
Next Post
میرواعظ نے آگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا

میرواعظ نے آگ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا

کولگام میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ہاتھا پائی کے الزام میں 7 گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

جئے بھیم، جئے میم، جئےفلسطین، تکبیر اللہ اکبر کے ساتھ اویسی نے لوک سبھا میں اپنا حلف پورا کیا

جئے بھیم، جئے میم، جئےفلسطین، تکبیر اللہ اکبر کے ساتھ اویسی نے لوک سبھا میں اپنا حلف پورا کیا

جولین اسانج 5 سال بعد جیل سے رہا، جاسوسی کا کیا اعتراف

جولین اسانج 5 سال بعد جیل سے رہا، جاسوسی کا کیا اعتراف

امرناتھ یاترا : ایل جی  نےبالتل کا دورہ کیا

امرناتھ یاترا : ایل جی نےبالتل کا دورہ کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »