امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 01 جولائی:- جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے پہلگام علاقے میں پیر کو گجرات کے ایک سیاح کی موت ہو گئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک سیاح عون ایس فوزین عمر تقریباً 49 سال کا بیٹا سلیمان فوزین ساکن وڈودرا گجرات موویرا پہلگام کے ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا بے ہوش ہوگیا۔ اسے علاج کے لیے ایس ڈی ایچ سیر ہمدان منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )






