امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: مفتی اعظم جموں و کشمیر مفتی ناصر الاسلام فاروقی نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ اسلامی سال کا پہلا مہینہ محرم کا چاند جموں و کشمیر میں کہیں نظر نہیں آیا ہے۔
مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کہیں سے بھی شام تک ان کے دفتر کو کوئی گواہی دستیاب نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ علماء کے اتفاق کے بعد اعلان کیا جا رہا ہے کہ اسلامی سال 1446 ہجری کا محرم الحرام پیر (15 جولائی 2024) سے شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عاشورہ 10 محرم 17 جولائی (منگل) کو منایا جائے گا۔ مفتی اعظم نے اس موقع پر پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی اور دنیا بھر میں پائیدار امن، خوشحالی کے لیے دعا کی ہے۔