• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
یاسین ملک سزائے موت کیس: جج نے کیا خود کو سماعت سے الگ

یاسین ملک سزائے موت کیس: جج نے کیا خود کو سماعت سے الگ

by امت ڈیسک
11/07/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: دہلی ہائی کورٹ کے جج امیت شرما نے عسکریت پسندوں کی مالی معاونت کے معاملے میں علیحدگی پسند رہنما محمد یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی درخواست کی سماعت سے جمعرات کو خود کو الگ کر لیا۔ اس طرح کے معاملات کو سنبھالنے والے ججوں کی فہرست میں تبدیلی کی وجہ سے یہ مقدمہ اب جسٹس پرتھیبا ایم سنگھ کی سربراہی میں ڈویژن بنچ کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ جسٹس سنگھ نے کہا: ’’9 اگست کو (اس کیس کو) ایک اور بنچ کے سامنے کیس پیش کریں، جس میں جسٹس شرما ممبر نہیں ہے۔‘‘

جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے سربراہ محمد یاسین ملک اس وقت عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، اور تہاڑ جیل سے ورچوئل طور پر ہوئی کورٹ میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ وہ اگلی سماعت کے لیے بھی ورچوئل طور پر پیش ہوتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ این آئی اے کی جانب سے ملک کو سزائے موت دئے جانے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ نے 29 مئی 2023 کو یاسین ملک کو نوٹس جاری کی تھی اور اگلی سماعت کے لیے ان کی موجودگی کی درخواست بھی کی تھی۔ جیل حکام نے بعد میں ملک کو ’’بہت زیادہ خطرے والا قیدی‘‘ جتلاتے ہوئے عدالت سے درخواست کی کہ یاسین ملک کو ورچوئل موڑ کے ذریعے ہی کورٹ میں پیش کیا جائے۔ ہائی کورٹ نے یہ درخواست منظور کی تھی۔

اس سے قبل 24 مئی 2022 کو ایک ٹرائل کورٹ نے یاسین ملک کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) اور انڈین پینل کوڑ کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم این آئی اے نے عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل کی کرتے ہوئے ملک کو سزائے موت سنائے جانے کی سفارش کرتے ہوئے کورٹ میں عرضی دائر کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سینئر ایڈوکیٹ نذیر رونگا کو پی ایس اے کے تحت جموں منتقل کیا گیا: خاندانی ذرائع

Next Post

انجمن شرعی کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم شریف کا جلوس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کشمیری شال فروشوں پر حملوں کے خلاف انجینئر رشید کے ہماچل اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کو خطوط

25/12/2025
فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

فوج کی سوشل میڈیا پالیسی میں ترمیم، انسٹاگرام صرف دیکھنے کی اجازت

25/12/2025

14/12/2025
سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

سری نگر کے بزرگ شہری دہلی میں لاپتہ، اہلِ خانہ کی حکام سے مدد کی اپیل

08/12/2025
جموں و کشمیر میں نیشنل لا یونیورسٹی آئندہ سال اپریل سے شروع ہونے کی امید: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں کشمیر کا ہر ایک شہری دہشت گرد نہیں : عمر عبداللہ

13/11/2025
ایل جی سنہا کا کشمیری نوجوانوں سے خطاب: ’استعماری ذہنیت ترک کرکے مادری زبان اپنائیں‘

ریاستی درجہ کے بہانے عوام کو بے وقوف بنانا بند کریں: ایل جی کہ عمر پر تنقید

31/10/2025
Next Post
انجمن شرعی کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم شریف کا جلوس

انجمن شرعی کے اہتمام سے ہمدانیہ کالونی بمنہ میں علم شریف کا جلوس

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط

بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد ضبط

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سوپور سڑک حادثہ میں 17 سالہ نوجوان کی موت

چیمپئنز ٹرافی، ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی:رپورٹس

چیمپئنز ٹرافی، ہندوستانی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی:رپورٹس

بارہمولہ میں 4 سال سے زائد عرصے سے مفرور کو گرفتار کر لیا گیا

بارہمولہ میں 4 سال سے زائد عرصے سے مفرور کو گرفتار کر لیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »