امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 11 جولائی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سید پورہ علاقے میں جمعرات کو سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک حادثہ سید پورہ سوپور میں پیش آیا جہاں وسیم رمضان (17) نامی نوجوان محمد رمضان میر شدید زخمی ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وسیم کو ایس ڈی ایچ سوپور منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔