امت نیوز ڈیسک //
حکام نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بیجبہاڑہ کے حسن پورہ علاقے میں منگل کو ایک نابالغ لڑکا نہانے کے دوران ڈوب کر ازجان ہو گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ محمد سلیم (9) ولد غلام محمد گنائی ساکنہ حسن پورہ نامی لڑکا نہاتے ہوئے دریائے ویشو میں ڈوب گیا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں ان کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا۔
پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے- (کے این او)