امت نیوز ڈیسک //
ڈوڈہ، 18 جولائی: ڈوڈہ ضلع کے کستی گڑھ علاقے میں جمعرات کی صبح جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔
عہدیداروں نے جی این ایس کو بتایا کہ ایل ایچ ایس زادہ کے قریب فوج نے ایک مشتبہ نقل و حرکت دیکھی۔ تلاشی کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ قائم ہوا جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی فائرنگ کے دوران، دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
رپورٹ درج ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔(جی این ایس)









