امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 18 جولائی:- شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بدھ کی دیر شام ایک درخت سے گرنے سے بارہمولہ کی ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک خاتون افروزہ بیگم (40) زوجہ محمد مقبول لون ساکن سترسیرن بارہمولہ درخت سے نیچے گر کر زخمی ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی خاتون کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ ٹنگمرگ منتقل کیا گیا، جہاں سے اسے مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
دریں اثناء اس سلسلے میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔(کشمیر اسکرول )